پاکستان
01 جون ، 2013

کراچی :بوری بند لاشیں پھینکے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی :بوری بند لاشیں پھینکے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بوری بند لاشیں پھینکنے والے گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق پاک کالونی میں کارروائی کرکے تاوٴان نہ ملنے پر بوری بند لاشیں پھینکنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ ملزمان لوگوں کو اغواء کرنے کے بعد تاوان طلب کرتے تھے اور رقم نہ ملنے پر ان کی بوری بند لاشیں پھینک دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، ایک کلاشن کوف،2 رپیٹر،4 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق گروہ کا سرغنہ یاسین تاجروں کے گھروں پر بھتے کے لیے دستی بم رکھا کرتا تھا۔

مزید خبریں :