پاکستان
01 جون ، 2013

سندھ: دوقومی اور3صوبائی نشستو ں پر پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

سندھ: دوقومی اور3صوبائی نشستو ں پر پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

تھرپارکر…تھرپارکرمیں قومی اسمبلی کی2 اورسندھ اسمبلی کی 3نشستوں جبکہ کشمورمیں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ مکمل ہوگئی ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ این اے 229 مٹھی ڈیپلو کے 4 اور این اے 230 ننگرپارکر چھاچھرو کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ جو بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ جبکہ پی ایس 61تھرپارکر 2 کے 4 ،پی ایس 62 تھرپارکر3کے15 اورپی ایس63چھاچھرو تھرپارکر4کے28پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دوبارہ ووٹ ڈالے گئے۔ان حلقوں میں عام انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر چھیننیاور جلائیجانیکیواقعات کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پی ایس 17 کشمور کے 3پولنگ اسٹیشنوں پربھی ری پولنگ ہوئی۔ تینوں پولنگ اسٹیشنوں پرجھگڑے اور مبینہ دھاندلیوں کے الزامات کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی۔

مزید خبریں :