پاکستان
01 جون ، 2013

امن و امان ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ

 امن و امان ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ

لاڑکانہ…سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات جلد بہتر ہو جائیں گے امن و امان ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، اپنے منصب کا حلف اُٹھانے کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پہنچے۔ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اور صوبائی اسمبلی کے رکن اویس مظفربھی تھے۔ مزارپرحاضری کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام بند کیا تو سندھ حکومت اسے جاری رکھے گی۔ پیپلز پارٹی پر سندھ کے عوام کا بھرپور اعتماد ثابت کرتا ہے کہ پارٹی نے عوام کی بے حد اور پر خلوص خدمت کی ہے۔ اس سے پہلے سکھر ایئر پورٹ پر صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی خصوصا ً کراچی کے حالات کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ، وہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مثبت تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔سب سے زیادہ بجٹ ہم امن و امان پر خرچ کریں گے پولیس کو جدید ٹریننگ دیں زیادہ تر انحصار ہمارا آگے چل کر پولیس پر ہی ہوگا دوسرے نمبرپر رینجرز پر ہوگا۔

مزید خبریں :