01 جون ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے گلشن معمار میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے اغواء ہونے والے ڈاکٹر کو بازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی نیاز کھوسوکے مطابق ڈاکٹر سلیم کھوکھر کو لیاقت آباد سے تین روز قبل اغواء کرکے رہائی کے لئے 6 کروڑروپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی نیاز کھوسو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے گلشن معمار میں چھاپہ مارا اس دوران ملزمان سے فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا جس میں ایک اغواء کار ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جبکہ ڈاکٹر سلیم کھوکھر کو بازیاب کرالیا گیا۔