پاکستان
01 جون ، 2013

بلوچستان میں بھی قائدایوان کااختیاراکثریتی پارٹی کوملناچاہیے،ثناء اللہ

بلوچستان میں بھی قائدایوان کااختیاراکثریتی پارٹی کوملناچاہیے،ثناء اللہ

کوئٹہ…مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں قائد ایوان کا اختیار اکثریتی پارٹی کو ملا ہے توبلوچستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔یہ بات انھوں نے بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگومیں کہی،انھوں نے کہاکہ صوبے میں اتحادی جماعتیں نوازلیگ کے ساتھ ہیں اور قائد ایوان کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کا اعلان ایک دو روز میں ہوجائے گا۔ ثناء اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں پارلیمانی لیڈر مقرر کیاہے۔

مزید خبریں :