01 جون ، 2013
لاہور…نو منتخب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب تین جون کو ہو گا۔ اپوزیشن کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے اب تک چپ کا روزہ نہیں توڑا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکا امیدوار سامنے آ گئے۔ اسپیکر کے عہدے کے لئے تحریک انصاف کے راجہ راشد حفیظ اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے مسلم لیگ ق کے سردار وقاص حسن کو نامزد کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے ابھی تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے نام فائنل نہیں کئے۔ تاہم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ اسپیکر اور ندیم کامران ڈپٹی اسپیکر کے مضبوط امیدوار ہیں۔