پاکستان
01 جون ، 2013

اپوزیشن جماعتیں اسپیکر کے انتخاب میں ہماری حمایت کریں، ایم کیوایم

اپوزیشن جماعتیں اسپیکر کے انتخاب میں ہماری حمایت کریں، ایم کیوایم

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی حمایت کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکے تعین کیلئے ایم کیوایم سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ارکان سے رابطے کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے قومی اسمبلی میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک وقوم کے وسیع ترمفاد کیلئے قومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

مزید خبریں :