01 جون ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت قومی و صوبائی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے سینئر وزیر خیبر پختونخوا سراج الحق نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا میں نئی بننے والی حکومت اور موجودہ ملکی صورت حال پر غور کیا گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ صرف پولیس کا نہیں اس کی سیاسی وجوہات ہیں جن کی جڑیں پاک افغان بارڈر کے دونوں طرف پھیلی ہیں۔