پاکستان
01 جون ، 2013

پی ٹی آئی کاقومی اسمبلی میں اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کا انتخاب لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کاقومی اسمبلی میں اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کا انتخاب لڑنے کا اعلان

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں میں سے این اے 56 راولپنڈی کی نشست رکھی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق شہریار آفریدی کو اسپیکر اور منزہ حسن کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان این اے 56 راول پنڈی کی نشست رکھیں گے، این اے ون پشاور اور این اے 71 میانوالی کی نشستوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :