پاکستان
01 جون ، 2013

کراچی:محمود آباد کے ایک گھر پرچھاپہ، دوبم اوراسلحہ برآمد

کراچی:محمود آباد کے ایک گھر پرچھاپہ، دوبم اوراسلحہ برآمد

کراچی …کراچی کے علاقے محمودآباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر تیار بم سمیت بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ ناصر افتاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر محمود آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران مکان سے پانچ کلوگرام اور ڈیڑھ کلو گرام کے دو تیار بم ،چار دستی بم برآمد کئے گئے ، کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد اور کیمیکل سے بھرے ڈرم بھی برآمد کئے جبکہ دو خودکش جیکٹ کے ڈیٹونیٹر فیوز،25 میٹر سے زائد ڈیٹونیٹر وائر ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ، ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ،کی گئیں ،کارروائی کے دوران مکان سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآ ئی ، ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق کارروائی سے پہلے ایک شخص مکان سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :