کاروبار
18 جنوری ، 2012

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیاگیا

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیاگیا

لاہور… سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دورانیہ ڈھائی دن سے بڑھا کر ایک مرتبہ پھر تین روز کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل مینجر ریحان نواز نے جیو نیوز کو بتایا کہ سردی کی شدت میں کمی نہیں آئی اس لئے سسٹم پر دباوٴ ہے۔ لاہور، گوجرنوالہ، ساہیوال اور ملتان میں پیر کی صبح چھ بجے سے بند سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھلنے تھے، تاہم اب وہ انیس جنوری کی صبح چھ بجے کھولے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہئے کہ گیس ہیٹر اور گیزر کا استعمال کم کریں تاکہ سی این جی اور صنعتوں کو گیس دی جا سکے۔ جی ایم سوئی ناردرن کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا شارٹ فال گیارہ سو ملین کیوبک فٹ ہے۔

مزید خبریں :