پاکستان
18 جنوری ، 2012

اے این پی اداروں میں تصادم نہیں چاہتی، بشیر بلور

اے این پی اداروں میں تصادم نہیں چاہتی، بشیر بلور

پشاور… خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ اے این پی سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اداروں کے درمیان تصادم نہیں چاہتی۔حیات آباد پشاورمحکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام بے سہارا اور بے گھر خواتین کے لئے تعمیر کئے گئے شیلٹر ہوم کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بشیر بلور نے کہا کہ اے این پی قبل ازوقت انتخابات کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سونامی سے ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا۔ ہم نے بہت سے سونامی دیکھ لئے ہیں۔ بشیر احمد بلور نے کہا کہ لندن میں بیٹھنے والوں کو صوبہ ہزارہ سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا خیبرپختون خوا کی ایک یونین کونسل میں بھی رکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :