پاکستان
03 جون ، 2013

عمران خان کا پرویز خٹک کو ٹیلی فون ، فرید خان کے قتل پر اظہار افسوس

عمران خان کا پرویز خٹک کو ٹیلی فون ، فرید خان کے قتل پر اظہار افسوس

لاہور … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہنگو میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نومنتخب رکن فرید خان کے قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ٹیلی فون کیا اور رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ انکا کہناتھاکہ فرید خان کا قتل انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ فرید خان کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :