کاروبار
03 جون ، 2013

کراچی اسٹاک کا انڈیکس ریکارڈ22 ہزار 80 پوائنٹس پر بند

کراچی اسٹاک کا انڈیکس ریکارڈ22 ہزار 80 پوائنٹس پر بند

کراچی …نئی حکومت کے معاشی بہتری لانے کے نعرے سے سرمایہ کاروں کی توقعات میں اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزکے ایس ای 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔انڈیکس 22 ہزار 80 پوائنٹس پر بند ہوا جو ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ ایکس چینج میں 57 کروڑ شئیرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 11 ارب روپے ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے علاوہ چھوٹے سرمایہ کار وں کی بھی دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر نئی حکومت معاشی بحالی میں کامیاب ہوجائے تو پورے ملک سمیت اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں موجود ماہرین کا کہنہ ہیں کہ آنے والی نئے حکومت کا یہ وعدہ ہے کہ وہ لودشیڈنگ کے خاتمے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروخت دینے پر کام کرے گے۔۔جسکے باعث اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تیزی رہی۔

مزید خبریں :