03 جون ، 2013
لندن … چیمپینز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو آوٴٹ کلاس کردیا، پہلے بولرز برسے پھر بیٹسمینوں نے رنگ جمایا، گرین شرٹس 7 وکٹ سے جیت گئے۔ اوول لندن میں پاکستان کے بولرز جم کر برسے، پیسرز کا طوفان 83 رنز پر 7 کھلاڑیوں کو بہا لے گیا، رائن میک لارین اور جے پی ڈومینی نے 94 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹ پر 202 رنز بناپائی، میک لارین نے 55 اور ڈومینی نے 43 رنز بنائے۔ اسد علی اور وہاب ریاض نے 3، 3، جنید خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کا ایک اور امتحان شروع ہوا جب عمران فرحت اور محمد حفیظ یکجا ہوئے، عمران فرحت نے 56 اور محمد حفیظ نے 54 رنز اسکور کئے۔ پاکستان ٹیم 45.3اوورمیں ہدف تک پہنچ گئی، عمر امین 27 اور مصباح الحق 24 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔