پاکستان
04 جون ، 2013

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں قائد ایوان کیلئے کوئی امیدوار نہ لانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں قائد ایوان کیلئے کوئی امیدوار نہ لانے کا فیصلہ

لاہور…پیپلز پارٹی نے پنجاب میں قائد ایوان کیلئے کوئی امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے سے متعلق قیادت کی کوئی ہدایت بھی ابھی نہیں پہنچی ،پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی طرف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ، کسی جماعت نے رابطہ کیا تو قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور جو فیصلہ آئے گا اس پر عمل کرینگے،،دوسری جانب یہ بھی امکان ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 7 ارکان والی پیپلز پارٹی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی طرح قائد ایوان کے انتخابی عمل سے بھی باہر رہے۔

مزید خبریں :