کھیل
04 جون ، 2013

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد اشرفل کو معطل کردیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد اشرفل کو معطل کردیا

ڈھاکا…بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد اشرفل کو معطل کردیا ہے ،بنگلادیش پریمئیر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی زد میں آنے والے کرکٹر محمد اشرفل کو بنگلادیشی بورڈ نے کرکٹ کھیلنے سے روکا ، بورڈ کے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل نے پرئمیر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا ہے،سابق کپتان کے خلاف آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کررہا ہے۔تحقیقات مکمل ہونے تک محمد اشرفل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،

مزید خبریں :