04 جون ، 2013
ہنگو…گزشتہ روزفائرنگ سے دہشت گردی کا شکاربننے ایم پی اے فرید خان کی نماز جنازہ ہنگو کے علاقے درویزئی پلوسہ میں ادا کر دی گئی ،جس کے بعد مقامی قبرستان میں ان کو سپر د خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔42سالہ فرید خان کو مسلح افراد نے گزشتہ روز اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنا یاجب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے اپنے بھائی کے ہمراہ محلہ سانگھے سے گزر رہے تھے،واقعے میں ان کا ڈرائیورایاز خان اور بھائی شاہ نواز کو بھی گولیاں لگیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں دوران ان کا ڈرائیور ایاز خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔