04 جون ، 2013
اسلام آباد…فاروق نائیک نے سینیٹ میں قائدایوان اور اسحاق ڈار نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے فاروق نائیک کو نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا تھا،فاروق نائیک اور اسحاق ڈار نے اپنے استعفے چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیے ہیں، مرکز میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سینیٹ میں نئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا تقرر کیا جائے گا۔