04 جون ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔واقع میں زخمی شخص کے مطابق وہ اسپتال میں ڈائلیسز کرواکر گھر واپس جارہے تھے کہ شاہ فیصل تھانے سے کچھ دور فائر اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سے ان کی ٹکر ہوئی جس کے بعد رینجرز اہلکاروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان غلا م حیدر جاں بحق ہوگیا۔ لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچا یا گیا ، اطلاع ملنے پر جاں بحق شخص کے اہل خانہ بھی جناح اسپتال پہنچ گئے جہاں غلام حیدر کے والد نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،واقعہ پر رینجرز حکام کا موقف جاننے کے لئے رینجرزتر جمان سے کئی بار رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔