پاکستان
04 جون ، 2013

کور کمانڈر کا کے پی کے حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

کور کمانڈر کا کے پی کے حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پشاور…کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی نے خیبر پختونخوا حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کو عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبہ میں سیکیورٹی کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کور کمانڈر پشاور نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے اور ان کی پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور صوبائی حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید خبریں :