04 جون ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پشاور میں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈروں سراج الحق اور اسکندر شیرپاو نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ جس میں ہنگو سے رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کے قتل پر اظہار افسوس اور اب تک کی تحقیقات پر غور کیا گیا۔ اوراس واقعہ کے تناظر میں صوبہ کے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن کے رہ نماوں نے اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد لانے پر اتفاق بھی کیا۔