06 جون ، 2013
جدہ…سعودی عرب میں بیوی کو تھپڑ مارنے والے ایک شخص کو کوڑوں اور جیل کی سزا سنادی گئی۔سعودی عرب کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطا بق صفوا کی عدالت نے سعودی شہری کو30 کوڑوں اور 10 دن جیل کی سزا سنائی ہے۔ تھپڑ مارنے پر 20 سالہ خاتون نے شوہر کیخلاف درخواست دائر کی تھی، رپورٹ کے مطابق سعودی شہری کا کہناہے کہ اس کی بیوی نے اس کے والدین سے بدتمیزی سے بات کی ، اس لیے اس کو تھپڑ مارا تھا۔