کھیل
10 مارچ ، 2012

پی سی بی کا ٹم مے کے بیان پر شدید ردعمل

پی سی بی کا ٹم مے کے بیان پر شدید ردعمل

کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی تنظیم (فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن) کے چیف ایگزیکٹیوٹم مے کے بیان پر شدیدردعمل ظاہر کیاہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن ہزاروں میل دور بیٹھ کرہمیشہ ایسے سخت بیانا ت دیتی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کوتسلیم نہیں کرتے ہیں اور کسی بھی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دیتے،انہیں اپنے تبصرے صرف انہیں ملکوں تک محدود رکھنے چاہئیں جہاں کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش،انگلینڈ ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اورویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شامل ہیں تاہم ان میں کوئی بھی پاکستانی نہیں۔آئی سی سی کا منصوبہ ایسے ممالک کو خصوصی رعایت فراہم کرنا ہے جو دوطرف سیریز کی میزبانی کے لئے مقامی میچ آفیشلز استعمال کرنا چاہتے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ممالک جسے آئی سی سی غیر محفوظ سمجھتے ہوئے اپنے میچ آفیشلز نہ بھیجنا چاہے تو سیریز میں شرکت کرنے والے ممالک باہمی رضامندی سے مقامی میچ آفیشلز کواستعمال کرسکتے ہیں۔گذشتہ روز ٹم مے نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بنگلادیش سیریز میں مقامی آفیشلز کی اجازت حیران کن ہے،ٹم مے کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی پاکستان کو کرکٹ کے لئے محفوظ تصور کرتی ہے تو سیریز کے لئے نیوٹرل آفیشلز بھیجے۔

مزید خبریں :