پاکستان
07 جون ، 2013

منیر اے ملک اٹارنی جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

 منیر اے ملک اٹارنی جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد … قانون دان منیر اے ملک کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ہے ، ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ صدر زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر منیر اے ملک کی بطور اٹارنی جنرل تقرری کی منظوری دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے معروف قانون دان منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی صدر کو ایڈوائس دی۔ منیر اے ملک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ہیں اور انہوں نے ججز بحالی کی تحریک کے دوران اہم کردار کیا ہے۔ جیو نیوز نے منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل بنانے کی خبر 22 مئی کو ہی دے دی تھی۔

مزید خبریں :