پاکستان
07 جون ، 2013

عالمی یوم بحر کے موقع پر کراچی کے ساحلی پٹی صفائی مہم کا انعقاد

عالمی یوم بحر کے موقع پر کراچی کے ساحلی پٹی صفائی مہم کا انعقاد

کراچی…عالمی یوم بحر کے سلسلے میں کراچی کی نجی یو نیورسٹی اور نیشنل سینٹر فار میری ٹائم پالیسی ریسرچ کی جانب سے کلفٹن کی ساحلی پٹی پر ریلی اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔عالمی یوم بحر ہر سال آٹھ جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پوری دنیا میں منایا جا تا ہے جس کا مقصد عوام میں سمندروں کی حفاظت کے رجحان کو فروغ دینا اور ما حو لیاتی آلودگی کے باعث سمندروں کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ نیشنل سینٹر فار میری ٹائم پالیسی ریسرچ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سول سوسائٹی سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریلی اور صفائی مہم میں حصہ لیا۔

مزید خبریں :