پاکستان
07 جون ، 2013

امریکی دہشتگردی روکنے کا واحد طریقہ طالبان سے مذاکرات ہیں، منورحسن

امریکی دہشتگردی روکنے کا واحد طریقہ طالبان سے مذاکرات ہیں، منورحسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ امریکی دہشتگردی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ طالبان سے مذاکرات کئے جائیں، نواز شریف طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں اسی میں امریکا کی شکست ہے۔ لاہورمیں درس نظامی کے طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے عوام بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو ان امیدوں پر پورا اترنے کی ہمت دے۔ سید منورحسن نے کہاکہ بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینیوں کا نہیں پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اسرائیل نے فلسطینی کے ساتھ ہونے والے ایک بھی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

مزید خبریں :