پاکستان
07 جون ، 2013

لاہور: متروکہ وقف بورڈ کے برطرف ملازمین کا وزیراعلیٰ ہاوٴس پر احتجاج

لاہور…متروکہ وقف املاک بورڈ سے نکالے گئے ملازمین نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،فیروز پور روڈ بلاک کر دی متروکہ وقف پراپرٹی بورڈ کے ملازمین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، بورڈ کے مختلف شعبوں سے نکالے گئے ملازمین کاکہنا تھا کہ 11سو کے قریب لوگوں کو سابقہ دور میں کنٹریکٹ پر ملازمتیں دی گئیں، تاہم موجودہ حکومت نے آتے ہی ملازمتوں سے فارغ کردیا ، سابقہ تنخواہیں بھی نہیں دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ملازمتوں کی بحالی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں :