07 جون ، 2013
کراچی…ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول سندھ نے برٹش کونسل اور کیمرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کی اجازت سے پاکستان میں او اور اے لیول کے امتحانات دوبارہ کرانے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ڈی جی پرائیوٹ اسکولز سندھ ڈاکٹر منصوب نے جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دوبارہ او اور اے لیول کے امتحانات لینا علم کے خلاف سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ او لیول کا پرچہ ملک سے باہر آوٹ ہوا اس کا خمیازہ پاکستان کے بچے کیوں بھگتیں۔ ڈاکٹر منصوب نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈی جی پرائیوٹ اسکول سندھ نے برٹش کونسل اور کیمرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن کو خطوط ارسال کردیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر برٹش کونسل شفاف طریقے سے امتحانات نہیں لے سکتا تو پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو او لیول کے امتحانات بہتر طریقے سے کراسکتے ہیں۔