07 جون ، 2013
پشاور…سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواامیرحیدرہوتی کے بھائی امیرغزن ہوتی نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں وعدہ معاف گواہ کے بیان کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پشاورہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن میں سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے بھائی امیرغزن ہوتی نے کروڑوں روپے کی خردبرد کے اسلحہ اسکینڈل کیس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ اوراسلحہ ڈیلرارشدمجیدکے بیان کومن گھڑت اورنیب پر ضابطے کی کارروائی پوری نہ کرنے کا الزام عاید کیاہے۔رٹ پٹیشن میں موٴقف اختیارکیا گیاہے کہ وعدہ معاف گواہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اورپٹیشنزنیب آرڈیننس کے سیکشن 5کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔انہوں عدالت عالیہ سے استدعاکی ہے کہ وعدہ معاف گواہ کے بیان کے اس حصے کوحذف کیا جائے جس میں پٹیشنرکانام لیاگیا ہے۔نیب خیبرپختونخوانے پولیس کے لئے اسلحہ ،بلٹ پروف جیکٹس اورموٹرسائیکلوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی خردبردکاریفرنس دائرکیاہے۔ جس میں ارشدمجیدنے وعدہ معاف گواہ بن کراپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ جس میں امیرغزن ہوتی کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیاہے۔