پاکستان
07 جون ، 2013

پی آئی اے میں غیر سیاسی انتظامیہ تعینات کی جائے،شمیم اکمل

کراچی…پی آئی اے میں مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ مزدور یونین ،ایئرلیگ آف پی آئی اے، کے صدر شمیم اکمل نے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے میں تجربہ کار ، پیشہ ور اور غیرسیاسی انتظامیہ تعینات کی جائے۔مسلم لیگ ن کی کامیابی اور میاں نواز شریف کی تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں ایئرلیگ کے تحت پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں دُعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں نے کامیابی کا جشن منایا۔ آفیسرز کی تنظیم فرینڈز آف پی آئی اے کے جنرل سیکریٹری اکبر نیازی کی قیادت میں آفیسرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایئرلیگ کے صدر شمیم اکمل نے کہا حکومت قومی ایئرلائن کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں :