07 جون ، 2013
کراچی …سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی میں جاری پانچویں دی نیوز تعلیمی نمائش کا افتتاح کیا ، نمائش میں قومی اور بین الااقوامی معیار کی یونی ورسٹیز اور تعلیمی اداروں نے اسٹالز لگائے ہیں۔ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2013 کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا، اس موقع پر انھوں نے مختلف یونی ورسٹیز کے اسٹالوں کا دورہ بھی کیا ،انکا کہنا تھا کہ دی نیوز او جنگ گروپ کی جانب سے ایک چھت کے نیچے نوجوانوں کو انکے مستقبل اور عملی زندگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے یہ نمائش ایک عمدہ کاوش ہے،انھوں نے کہا کہ دی نیوز تعلیمی نمائش سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔