پاکستان
07 جون ، 2013

سندھ میں سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی … سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انعام اللہ دھاریجو کو سیکریٹری صحت، اعجاز میمن کو سیکریٹری اطلاعات، جمال مصطفی سید کو کمشنر حیدر آباد مقرر کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ ریاض میمن کو سیکریٹری امپلی منٹیشن ایس این جی اے ڈی، علی حسن بروہی سیکریٹری سپلائی اینڈ پرائسز، ذوالفقار شلوانی سیکریٹری ماحولیات، ظفراقبال کو اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری اطلاعات نور محمد لغاری اور سیکریٹری صحت سریش کمار کو محکمہ ایس این جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :