07 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا کے ساتھ ماضی میں اچھا تعلق تھا، آئندہ بھی رہے گا،وفاق میں اطلاعات تک رسائی کا قانون متعارف کرایا جائے گا۔ ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میڈیا فرینڈلی تھے اور رہیں گے، اہم قومی امور پر بھی میڈیا سے رہ نمائی لیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات میڈیا ہاوٴسز کی معاونت کرے گی، وفاق میں اطلاعات تک رسائی کا قانون متعارف کرایا جائے گا۔ ایک سوال پر سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اچھے سیاسی کلچر کا آغاز کیا ہے اور وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔