07 جون ، 2013
لاہور…رائے ونڈ جاتی عمرا میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ایک خاتون وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر بجلی کے پول پر چڑھ گئی ،مذکورہ خاتون کا مطالبہ تھا کہ اس کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرائی جائے ، اس کے مالی حالات خراب ہیں ، وزیراعظم اس کی مدد کریں ، وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر پول پرچرھنے والی یہ خاتون دو ماہ قبل بھی ماڈل ٹاوٴن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بجلی کے پول پر چڑھ گئی تھی ،اس سے پہلے بھی اسے 50ہزار روپے مالی امداد کے طوردیے گئے تھے ، پولیس مسلسل کوششوں کے بعد اسے کھمبے سے اتارنے میں کامیاب ہو گئی ۔