پاکستان
18 جنوری ، 2012

وزیر اعظم کا کیس لڑنے کیلئے اعتزاز احسن نے وکالت نامہ جمع کرا دیا

وزیر اعظم کا کیس لڑنے کیلئے اعتزاز احسن نے وکالت نامہ جمع کرا دیا

اسلام آباد … بیرسٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کیس لڑنے کے لئے اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ۔ اعتزاز احسن نے اپنا وکالت نامہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے پاس جمع کرایا ہے ، وہ کل توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں اپنے موٴکل وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دفاع کریں گے۔ وزیر اعظم این آر عملدرآمد کیس میں توہین عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :