08 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر شیر محمد عرف شیرا کو قتل کردیا ۔ شیر محمد اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا ،اور واقعہ کے وقت گھر سے تھانے جا رہا تھا۔جام گوٹھ سپر ہائے وے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ۔ لیاری کے علاقے سنگھو لین میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے محمد فہیم نامی شخص ہلاک ہو گیا ،جس کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔