پاکستان
08 جون ، 2013

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس افسر سمیت6افراد جاں بحق

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس افسر سمیت6افراد جاں بحق

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس افسر اور سیاسی جماعت کے دو مقامی عہدیداروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کیمطابق لسبیلہ چوک کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت نوید اعوان اوراور سرفراز خان کے نام سیہوئی ہے،ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ مقتولین اے این پی کے مقامی عہدے دار تھے جبکہ تیسرے شخص کی شناخت ان کے محافظ مختار کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروبار اور دکانیں بند ہوگئیں۔ایک اور واقعہ میں قصبہ موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر شیر محمد عرف شیرا کو قتل کردیا۔جام گوٹھ سپر ہائے وے کے قریب فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ۔ لیاری کے علاقے سنگھو لین میں رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے محمد فہیم نامی شخص ہلاک ہو گیا ،جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

مزید خبریں :