پاکستان
08 جون ، 2013

سندھ اور وفاقی حکومتیں ٹارگٹ کلنگ روکیں، اسفند یار ولی

سندھ اور وفاقی حکومتیں ٹارگٹ کلنگ روکیں، اسفند یار ولی

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کراچی میں دو کارکنوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائیایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ اس سے پہلے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے سندھ اور وفاقی حکومتیں ٹارگٹ کلنگ کو روکیں، اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ان کی امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کا پیروکار ہونے کے ناطے وہ تشدد سے نفرت کرتے ہیں مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

مزید خبریں :