پاکستان
08 جون ، 2013

دہشت گرد کسی طور پر ہمارا وجود برداشت کرنے کو تیار نہیں،شاہی سید

دہشت گرد کسی طور پر ہمارا وجود برداشت کرنے کو تیار نہیں،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کسی طور پر ہمارا وجود برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ذمہ داران و کارکنان کو چن چن کر نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے اعلامیے کے مطابق اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ لسبیلہ چوک پر ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے نوید اعوان اے این پی لسبیلہ وارڈ کے صدر اور محمد سرفراز جنرل سیکریٹری تھے دونوں کا آبائی تعلق ہری پور خیبر پختون خوا سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرکے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے مگر کارکنان کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے پر امن رہنے کی بھی اپیل کی۔

مزید خبریں :