پاکستان
08 جون ، 2013

نواز شریف نے دو گذشتہ حکومتوں کی کابینہ ٹیم پھر چن لی،منظور وٹو

نواز شریف نے دو گذشتہ حکومتوں کی کابینہ ٹیم پھر چن لی،منظور وٹو

لاہور… پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی گذشتہ دو حکومتوں کی کابینہ ٹیم کو ایک بار پھر چن لیا ہے،یہ وہی لوگ ہیں جو ان کی کچن کیبنٹ کا حصہ تھے۔لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی پرانی ٹیم پرانی کارکردگی نہیں دہرائے گی تاہم میاں نواز شریف کے طریقوں سے لگتا ہے کہ وہ پرانی غلطیاں پھردہرائیں گے۔میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے لوگ بہتر کارکردی کی توقع کر رہے ہیں اب انکے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ ملکی حالات بہتر نہ کر سکیں۔

مزید خبریں :