پاکستان
18 جنوری ، 2012

سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس کے 3 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس کے 3 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ایس پی ماڈل ٹاوٴن کو تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے یکم فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹرائل کورٹ نے عبید اللہ، اشفاق اور امان اللہ سمیت 6 ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کیا تھا جس پر حکومت نے ان کی منسوخی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم کے باوجود 3 ملزمان عبید اللہ، اشفاق اور امان اللہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :