09 جون ، 2013
کارڈف…آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے ایک میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم کوسل پریرا، تلکرتنے دلشان، کمار سنگاکارا، جے وردنے، دنیشن چندیمل، انجیلو میتھیوز، لاہیرو تھریمانے،تھیساراپریرا، رنگانا ہیراتھ،شماندا ایرانگااور لیستھ ملنگا پر مشتمل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں لیوک رونچی، مارٹن گپتل، کین ولیم سن، راس ٹیلر، برینڈن مک کولم،جیمس فرینکلن، نیتھن مک کولم،ڈینیل ویٹوریخ، ٹم ساؤتھی،کائل ملزاور مک کلیناگن شامل ہیں۔چیمپینزٹرافی میں دونوں ٹیمیں تین بارآمنے سامنے آئی ہیں، دومرتبہ جیت سری لنکاکوملی جبکہ ایک مرتبہ نیوزی لینڈکی ٹیم فاتح رہی۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گروپ اے کا پہلے میچ میں میزبا ن انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کو48رنز سے شکست دی ۔