10 مارچ ، 2012
کراچی… ورلڈ سیریز ہاکی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔ چنئی میں ہونیوالا میچ ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا جس میں چنئی چیتاز اور کرناٹک لائنز آمنے سامنے ہوں گی ، پاکستان کے عمران وارثی چنئی کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، دوسرا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے بھوپال بادشاہز اور شیر پنجاب کے درمیان بھوپال میں ہوگا، سابق کپتان وسیم احمد بھوپال کی نمائندگی کررہے ہیں، بھوپال بادشاہز کو 10پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل ہے ۔ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔