10 جون ، 2013
کراچی…کراچی میں لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں رات بھر شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔صبح فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ راکٹ اور دستی بموں کے 10دھماکے بھی سنے گئے۔پولیس کے مطابق لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے شدید کشیدگی جاری ہے،رات بھر لیاری کے علاقے نیا آباد،موسیٰ لین ،کھڈا مارکیٹ،نواز پیٹرول پمپ والی گلی اور کھارادر میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ مسلح حملہ آوروں کی جانب سے دیسی طور پر تیار کردہ راکٹ اور دستی بموں کا استعمال بھی کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق کھڈامارکیٹ اور نیاآباد کے علاقوں میں 5 دھماکے ہوئے،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ صبح سے لیکر اب تک مسلح افراد کی جانب سے دس بم دھماکے کیے گئے۔ تیسرے دن بھی علاقے میں دکانیں ، بازار اور کاروبار بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کے علاقے میں آتے ہی فائرنگ رک جاری ہے اور ان کے جاتے ہی سلسلہ دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔