پاکستان
10 جون ، 2013

بدعنوانی برداشت نہیں،کار کردگی دکھانے والا میرا دوست ہو گا،وزیر اعظم

بدعنوانی برداشت نہیں،کار کردگی دکھانے والا میرا دوست ہو گا،وزیر اعظم

اسلام آباد…نو منتخب وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی ، کام کرنے والا ہی میرا دوست ہے ، وفاقی کابینہ سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں یہ ملک و قوم کے مفاد کا معاملہ ہے،ہر صورت کارکردگی دکھانا ہوگی،ناکام رہنے والوں کی ملک و قوم کو ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وقت پر دفترآنے کی پابندی کو یقینی بنائیں،کابینہ کے ارکان اخراجات کم کرکے عوام کی خدمت یقینی بنائیں،لوڈ شیڈنگ کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، اسے ختم کریں گے،دہشتگردی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق کیساتھ قابو پانے کی کوشش کرینگے،دہشتگردی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق کیساتھ قابو پانے کی کوشش کرینگے۔

مزید خبریں :