10 جون ، 2013
لاہور…لاہورکے علاقے گوپال نگرنصیر آباد میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کارروائی کیلئے جانے والی ایکسائز ٹیم پر مقامی افراد نے حملہ کر دیا،ایکسائز عملے نے تشدد کے واقعے کیخلاف ہڑتال کر دی ،محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق ای ٹی او تنویر گوندل، نسپکٹر امان اللہ اورانسپکٹرعباس گوپال نگر میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جائیداد سیل کرنے کیلئے پہنچے ، مقامی لوگوں نے ٹیم پرحملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انسپکٹر امان اللہ زخمی ہو گیا،ای ٹی او تنویر گوندل اور انسپکٹر عباس نے بھاگ کر جان بچائی ،زخمی انسپکٹر کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا،محکمہ ایکسائز کے ملازمین نے واقعے کے خلاف فیصل ٹاوٴن میں میں احتجاج کیا ، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی،ان کا مطالبہ تھا کہ ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔