پاکستان
10 جون ، 2013

نندی پور پاورپراجیکٹ سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

 نندی پور پاورپراجیکٹ سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر پر سابق وزیرقانون بابراعوان،سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی اور جسٹس آغا رفیق اور جسٹس ریاض کیانی سے دس روز میں جواب داخل کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ،وزارت قانون کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری ریاض محمد نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیاچیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نندی پور پاورپراجیکٹ سے متعلق خواجہ آصف کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں سیکریٹری پانی وبجلی اور سیکریٹری خزانہ نے رپورٹ پیش کی۔عدالت نے سابق وزیر قانون بابراعوان ، جسٹس آغا رفیق، جسٹس ریاض کیانی اور مسعود چشتی کو پراجیکٹ میں تاخیر پر10 روز میں جواب داخل کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔عدالت میں وزارت قانون کے سینئرجوائنٹ سیکریٹری ریاض محمد نے جواب داخل کرادیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ فائل تیار کرکے مسعود چشتی اور بابراعوان کے پیچھے پڑے رہے، ریاض محمد نے اپنے جواب میں کہا کہ مسعود چشتی نے ان سے کہا کہ بابراعوان کے گھر چلے جائیں منظوری وہی دیتے ہیں، ریاض محمد کے مطابق وہ گھنٹوں فائل لے کر گھر کے باہر کھڑے رہتے لیکن وقت نہ ملتا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت سماعت 10 روز کے لئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :