پاکستان
18 جنوری ، 2012

لاہور:گندے نالے میں بچہ گرکرجاں بحق، دوسرے کی حالت نازک

لاہور:گندے نالے میں بچہ گرکرجاں بحق، دوسرے کی حالت نازک

لاہور … لاہور میں چائنہ اسکیم گجرپورہ کے گندے نالے میں دو بچے گر گئے، ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ چائنہ اسکیم میں دو بچے سلیم اور ارسلان دیگر بچوں کے ساتھ گندے نالے کے قریب کرکٹ کھیل رہے تھے، گیند پکڑتے ہوئے دونوں نالے میں جا گرے۔ محافظ پولیس کے تین جوانوں شوکت، احمد اور افضال نے انہیں نالے سے نکالا تاہم ایک بچہ سلیم دم توڑ گیا، دوسرے بچے کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نالے کے گرد حفاظتی باڑ نہ ہونے سے کئی جان لیوا حادثات ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :