10 جون ، 2013
لاہور…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کی 17،17گھنٹے تاخیر کا نوٹس لے لیا،اورتاخیرکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو مفت کھانافراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں ٹرینوں کے اس قدر تاخیر کا شکارہونے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں اور ان ٹرینوں کے مسافروں کو کھانا مفت فراہم کیاجائے،دوسری جانب ریلوے حکام کاموٴقف ہے کہ انجنوں کی خرابی کے باعث دونوں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں ،جبکہ ان ٹرینوں کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی تیز گام ،علامہ اقبال ایکسپریس،بہاوٴالدین زکریااور خیبر میل سمیت دیگر ٹرینیں بھی4سے8گھنٹے تاخیر کا شکارہیں،واضح رہے کہ کراچی سے چلنے والی عوام ایکسپریس کو صبح 9بجے لاہور پہنچنا تھا،جو اب کل سحری کے وقت لاہور پہنچے گی۔